HomeSportsناروے کپ کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ناروے کپ کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا اعلان کردیا گیا

قومی ٹیم کے کپتان محمد عدیل ہوں گے، ٹیم میں محمد کاشف، عیٰسی خان، شاہد انجم، عبدالغنی، محمد جنید، محمد خان، دانیال، اویس، محمد اسامہ، اسد ناصر، عبید اللہ، حمزہ گل، آریان اور عدیل علی خان شامل ہیں۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم 25 جولائی کو ناروے کیلئے روانہ ہوگی، میزبان ملک پہنچنے کے بعد قومی ٹیم 28 جولائی کو اپنے گروپ کا پہلا میچ کھیلے گی جو ناروے کے استور فٹ بال کلب سے ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ اور قطر میں منعقد ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں بھی رنر اپ رہی تھی اورناروے کپ 2015 میں دوسری پوزیشن اور ناروے کپ 2016میں تیسری پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments