HomeSportsپاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن...

پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے اس ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے اپنے ہم وطن اشعب عرفان کو 1-3 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔امریکی ریاست جارجیا میں ہونیوالی جانز کریک اوپن کا فائنل آل پاکستان افیئر تھا ۔جس میں ورلڈ نمبر 73 اور پاکستان کے ٹاپ پلیئر عاصم خان نے پہلی گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے اشعب عرفان کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ عاصم خان کا اس سال کا تیسرا اور کیرئیر کا 10 واں پی ایس اے ٹائٹل ہے۔اس سے قبل سال 2024 میں عاصم نے واشنگٹن میں وائلڈ کارڈ چیلنجر جبکہ مارچ میں اسکواش انسپائر چیلنجر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments