HomeLocalمہمند میں پولیو مہم کے دوران دو پولیس اہلکار شہید، گورنر کی...

مہمند میں پولیو مہم کے دوران دو پولیس اہلکار شہید، گورنر کی حملے کی مذمت

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں پولیو مہم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

گورنر نے شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور زخمی نوجوان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیو ٹیموں اور ان کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا امن اور بچوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ ہے۔ انہوں نے پولیو کارکنوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments