HomeNationalپاک بحریہ کا مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر فائر پاور...

پاک بحریہ کا مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کا مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ. کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا. پاک بحریہ کے بحری جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے FM 90 میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا. لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے. کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا. وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بتا یا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments