HomeLocalخیبرپختونخوا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

خیبرپختونخوا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

خیبرپختونخوا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ رنگ روڈ کے علاقے گڑھی قمر دین میں تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز۔ بھاری مشینری کی مدد سے درجنوں دکانوں کی غیرقانونی تعمیرات مسمار۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی موجودگی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری۔ آپریشن میں پی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار شریک۔ رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ اور سڑک کی حدود بحال کرنا آپریشن کا مقصد۔ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے اقدامات۔ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ غیرقانونی تعمیرات کے دوبارہ قیام کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ شہریوں اور دکانداروں سے سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات قائم نہ کرنے کی اپیل۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments