HomeLocalخیبر پختو نخوا سمیت دیگر اضلاع میں ڈینگی بچاو سپرے مہم کا...

خیبر پختو نخوا سمیت دیگر اضلاع میں ڈینگی بچاو سپرے مہم کا آغاز

 پشاور سمیت پانچ مخصوص اضلاع میں ڈینگی بچاو سپرے کا آغازکر دیا گیا ہے۔ مشیر صحت کی ہدایت پر ڈینگی سے متاثرہ پانچ اضلاع، پشاور، ایبٹ آباد، بنوں، صوابی اور نوشہرہ میں ڈینگی کُش سپرے مہم کا آغاز. ان اضلاع کے ہاٹ سپاٹ یونین کونسلز میں طلوع و غروب آفتاب کے اوقات میں ڈینگی کُش فیمیگیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے گھروں کے اندر ڈینگی مچھر تلف کرنے کیلئے آئی آر ایس سپرے بھی کیا جارہا ہے۔ مشیر صحت کی ہدایت پر گھروں کے اندر ڈینگی لاروا تلفی کے کاروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔ گلی محلوں اور یونین کونسلز کی سطح پر عوامی شرکت پر مبنی ڈینگی سے آگاہی مہمات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پشاور میں اندرون شہر سمیت حیات آباد اور ناصر باغ روڈ پر ڈینگی کُش فیمیگیشن باقاعدگی سے جاریکر دی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments