HomeLocalصوبائی حکو مت نے عوامی پورٹل “اختیار عوام کا” (اصلاح یا سزا)...

صوبائی حکو مت نے عوامی پورٹل “اختیار عوام کا” (اصلاح یا سزا) موبائل ایپ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعلی عوامی پورٹل “اختیار عوام کا” (اصلاح یا سزا) موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔ اس ایپ کا سلوگن اختیار عوام کا ہے. اس عوامی پورٹل کے ذریعے خیبر پختونخوا اور اوورسیز پاکستانی اپنی تمام جائز شکایات حکومتی ایوانوں تک پہنچاسکیں گے۔ ایپ کے ذریعے صحت، تعلیم، امن و امان، لینڈ ریونیو، کرپشن، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شکایات کی جا سکیں گی۔ عوامی پورٹل کے اجراء سے عوامی شکایات پر عمل درآمد تیز ہوجائے گا. اس پورٹل میں محکموں سے متعلق عوامی رائے بھی شامل ہے۔  جس کے ذریعے وزیر اعلی اپنے صوبے کے عوام کے جذبات اور احساسات سے باخبر رہینگے۔ جبکہ تمام محکموں اور افسران کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہوپائے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments