HomeNationalبالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں بارش کا امکان

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں بارش کا امکان

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ -12 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments