HomeLocalچترال :کیلاش قبیلے کا تین روزہ قدیم مذہبی اور ثقافتی تہوار "چلم جوشی”...

چترال :کیلاش قبیلے کا تین روزہ قدیم مذہبی اور ثقافتی تہوار “چلم جوشی” اختتام پذیر

چترال میں کیلاش قبیلے کا تین روزہ قدیم مذہبی اور ثقافتی تہوار “چلم جوشی” اپنی تمام تر رنگینیوں اور عقیدت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ ’’چلم جوشی‘‘  تہوار وادی کالاش کی تہذیب، خوشی، ہم آہنگی اور فطرت سے محبت کی علامت بن چکا ہے۔ جو ہر سال ہزاروں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ ۔ سالانہ چلم جوشی فیسٹیول 13 سے17 مئی 2025 تک وادی کیلاش کی تینوں خوبصورت وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر میں منایا گیا۔  تہوار کا آغاز رمبور وادی میں رسم ورواج سے ہوا۔5-day Chilam Josh Festival in Kailash Valley starting from May 13

آخری مرحلہ میں بریر وادی میں یہ خوبصورت تہوار رعنایوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ تہوار کو دیکھنے کیلئے 170 سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے وادئ کالاش کا رخ کیا۔ ان میں فرانس، جرمنی، امریکہ، آسٹریلیا، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، روس، جاپان، چین، یونان، تائیوان، جنوبی کوریا، انگلینڈ، ہالینڈ، ملائشیا، انڈونیشیا اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے سیاح شامل ہیں۔ ۔ تہوار کیلئے مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ فرنٹیئر کور نارتھ نے بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے۔  سیاحوں کا کہنا ہے کہ وادئ کیلاش کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ چلم جوشی تہوار ان کیلئے خوشگوار یادوں کا مجموعہ بن گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments