HomeLocalپشاور: تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ آیازکا ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کورکادورہ

پشاور: تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ آیازکا ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کورکادورہ

وادی سوات سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ ایاز کا قلعہ بالا حصار میں ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور کا دورہ کیا، فخر سوات، عائشہ ایاز پاکستان کا ایک روشن ستارہ ہیں اور پاکستان کی واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین سال کی عمر سے تائیکوانڈو سیکھنا شروع کیا اور آٹھ سال کی عمر میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ 2019ء میں عائشہ ایاز نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے دبئ میں منعقد ہونے والے الفجائرہ اوپن تائیکونڈو چیمپئن شپ میں برونز میڈل حاصل کیا جبکہ 2020ء میں دبئی میں منعقدہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتا۔ عائشہ ایاز اور ان کے والد نے قلعہ بالاحصار میں میجر جنرل انجم ریاض، آئی جی ایف سی نارتھ سے ملاقات کی، آئی جی ایف سی نے عائشہ ایاز کو سوات کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور خصوصی انعام سے نوازا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments