HomeLocalبنوں میں بلین ٹریز پلس شجرکاری مہم 2025 کا شاندار آغاز

بنوں میں بلین ٹریز پلس شجرکاری مہم 2025 کا شاندار آغاز

برگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر نوید احمد، کمشنر محمد علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر نے بنوں یونیورسٹی میں 400 میوہ دار پودے لگا کر بلین ٹریز پلس شجرکاری مہم 2025 کا افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران حکام نے طلبہ و طالبات سے گھل مل کر ماحولیات اور شجرکاری کی اہمیت پر گفتگو کی۔ انہوں نے درختوں کو آلودگی کے خاتمے، زمین کی زرخیزی اور قدرتی توازن کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ طلبہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ نہ صرف ان پودوں کی دیکھ بھال کریں گے بلکہ گھروں، محلوں اور دیگر مقامات پر بھی شجرکاری کو فروغ دیں گے تاکہ پاکستان کو سرسبز اور خوشحال بنایا جا سکے۔
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments