HomeLocalخیبر رائفلز کے زیر اہتمام ایک شاندار انٹر کلاس تقریری مقابلہ

خیبر رائفلز کے زیر اہتمام ایک شاندار انٹر کلاس تقریری مقابلہ

خیبر میں KITE کے زیر اہتمام ایک شاندار انٹر کلاس تقریری مقابلہ منعقد ہوا، جس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی و تکنیکی مہارتوں کے ساتھ ساتھ شخصیت سازی اور خود اعتمادی کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ خیبر رائفلز تھے، جنہوں نے طلبہ کی اعتماد بھری تقاریر اور شاندار تیاری کو سراہا۔ ججز کے فیصلے کے مطابق نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے اس تقریری مقابلے کو سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع قرار دیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے تعمیری مقابلوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments