HomeLocalاورکزئی میں محرم الحرام کے لیے گرینڈ جرگہ

اورکزئی میں محرم الحرام کے لیے گرینڈ جرگہ

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام اورکزئی میں محرم الحرام کے موقع پر ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جرگے میں کمانڈنٹ اورکزئی اسکاؤٹس، کمشنر کوہاٹ، آر پی او، ڈی سی اور ڈی پی او اورکزئی سمیت 80 سے زائد اہل سنت اور اہل تشیع قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

کمانڈنٹ کی جانب سے دیا گیا پیغام “ہم ایک ہیں” کو شرکاء نے سراہا، جبکہ کمشنر کوہاٹ نے پرامن ماحول برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ قبائلی عمائدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اختتام پر “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments