HomeLocalچائینز بزنس کیمونٹی ڈیلیگیشن کی ملک سعد شہید پولیس لائن کا دورہ

چائینز بزنس کیمونٹی ڈیلیگیشن کی ملک سعد شہید پولیس لائن کا دورہ

چائینز بزنس کیمونٹی ڈیلیگیشن کی ملک سعد شہید پولیس لائن میں ایس پی ہیڈکوارٹرز/سکیورٹی کے دفتر کا دورہ۔ چائنیز بزنس ڈیلگیشن نے ایس پی مجیب الرحمن کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا اور پشاور میں آنے والے چائینیز اور دیگر غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ایس پی ہیڈکوارٹرز سکیورٹی مجیب الرحمن نے کہا کہ غیر ملکیوں کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے پشاور پولیس کی جانب سے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران چائینز بزنس ڈیلیگیشن نے کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر ایس پی مجیب الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments