HomeNationalوفاقی وزیر امیر مقام کا جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر  حملے...

وفاقی وزیر امیر مقام کا جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر  حملے کی شدید مذمت

وفاقی وزیر سفیران انجینئر امیر مقام کا جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر  حملے کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا شرپسند عناصر کا پاکستان کا  پرچم  اتارنا ناقابل برداشت ہے۔ جرمن  حکومت شرپسندوں کے خلاف کاروائی کرے۔افغانستان کی حکومت ملوث اپنے شر پسند شہریوں کے خلاف قانونی سخت سے سخت کاروائی کر یں۔اس واقعے کے بعد افغان مہاجرین کے حوالے سے ہمیں پالیسی کا جائزہ لینا ہوگا۔ایک سفارت خانے کی حفاظت میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے۔جرمن حکومت کو عالمی قانون کے مطابق اقدامات کرے۔سیاسی مفادات کیلئے بیرون ملک ایسے قابل مذمت اقدام کرنے والے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے خلاف سازش کررہے ہیں۔پاکستان کے پرچم کی توہین کرنے والوں کیلئے ہمارے دل میں کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ پاکستانی عوام ایسے عناصر کو معاف کرے گی ۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ایسے مذموم عناصر کے خلاف قومی جذبے سے تحریک چلائیں، پاکستانی پرچم کی عزت کے لئے اپنا کردارادا کریں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments