HomeNationalایران کے وزیرخارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کے وزیرخارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، نورخان ائیربیس پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ،اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی اور سکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران دونوں فریقین حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش اور دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ پاکستان روانگی سے قبل ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم دشمنوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خطے میں دوستی ، امن اور سکیورٹی کو ہدف بنائیں ، اچھی ہمسائیگی کے ذریعے ہی سلامتی کا حصول ممکن ہے۔ امیر عبداللہیان کو تہران ائیرپورٹ پر ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اور ایرانی حکام نے الوداع کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments