HomeUncategorizedمردان میں کورونا کیسز سامنے آنے پر مزید19 تعلیمی ادارے بند

مردان میں کورونا کیسز سامنے آنے پر مزید19 تعلیمی ادارے بند

مردان:مردان میں کوروناکیسز رپورٹ ہونے پر 19 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مردان نے کورونا کیسز سامنے آنے پر 19 تعلیمی اداروں کو 10روز کیلئے بند کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی مردان اور مینجمنٹ سائنسز کالج سمیت 17 اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کو کورونا کا مزید پھیلاؤ روکنے کیلئے بند کیا گیا اور مردان میں اب تک 42 تعلیمی ادارے بند کیے جاچکے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments