HomeLocalپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی مرحومین کے نام پر جاری سمیں بلاک...

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی مرحومین کے نام پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والے فوری طور پو سمیں اپنے نام منتقل کروالیں مقررہ میعاد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی جو فوت شدہ لوگوں کے قومی شناختی کارڈ نمبر پر جاری ہوئی تھیں۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی سمیں استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یہ سمیں اپنے نام منتقل کروائیں، یہ سمیں اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلئے صارفین کو فوت شدہ اپنے عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ کے ساتھ رشتے کے سرکاری ثبوت کی کاپی کے ہمراہ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا۔

پی ٹی اے نے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ متعلقہ فرنچائز دستاویزات کی تصدیق کے بعد سم فوت شدہ شخص کے سی این آئی سی پر جاری شدہ سم اس کے عزیز کے نام منتقل کرے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments