HomeNationalمیجر سید معیز عباس شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی...

میجر سید معیز عباس شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی

راولپنڈی: میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ وہ جنوبی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن میں شہید ہوئے۔ شہید کی عمر 37 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع چکوال سے تھا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ میجر معیز عباس نے دشمن کا دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments