HomeLocalضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

تجاوزات کے خاتمے کے لیے مالکان نے رضاکارانہ طور پر تعمیرات ہٹانا شروع کردیا۔  ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے رنگ روڈ پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران مالکان نے سرکاری حدود میں قائم تجاوزات رضاکارانہ طور پر ہٹانا شروع کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایات پر جاری اقدامات کا مقصد سرکاری اراضی واگزار کرانا، سڑک کو کشادہ بنانا اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے ساتھ شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مالکان کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات ہٹانے کا اقدام قانون کی پاسداری اور شہر کی بہتری کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں اور کاروباری حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری حدود کا احترام کریں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ پشاور کو صاف، منظم، کشادہ اور خوبصورت بنایا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments