HomeLocalکور کمانڈر پشاور کی بنوں کے ملک، مشران اور قبائلی عمائدین سے...

کور کمانڈر پشاور کی بنوں کے ملک، مشران اور قبائلی عمائدین سے ملاقات

کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے بنوں کے ملک، مشران اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ۔ کور کمانڈر نے امن و استحکام کے لئے مقامی عوام اور عمائدین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عوام اور پاک فوج مل کر ہی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر سکتے ہیں ۔ جی او سی میران شاہ میجر جنرل عادل افتخار، سول انتظامیہ اور دیگر عسکری حکام بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ شرکاء نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کی امن کے لئے کوششوں کو سراہا اور امن کے قیام کے لیے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ۔ شرکاء نے بنوں میں امن اور ترقی کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ ملاقات کے اختتام پر کور کمانڈر پشاور نے باری باری سب شرکاء سے ملاقات کی ۔ کور کمانڈر نے شرکاء کو مسائل کے حل کے لیے اپنی خصوصی کوشش کا یقین دلایا ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments