HomeLocalپشاور کینٹ تا اٹک خوردتک 'سفاری ٹورسٹ ٹرین' کو چلانے کا فیصلہ

پشاور کینٹ تا اٹک خوردتک ‘سفاری ٹورسٹ ٹرین’ کو چلانے کا فیصلہ

خیبر پختونخواہ بالخصوص پشاور کی عوام اور فیملیزکیلئے ریلوے انتظاميہ پشاور ڈویژن کا شاندار اقدام، ریلوے انتظامیہ پشاورڈویژن کا پشاور کینٹ تا اٹک خوردتک ‘سفاری ٹورسٹ ٹرین’ کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سفاری ٹرین پشاور کینٹ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی جو کہ پشاور سٹی ، نوشہرہ ، جہانگیرہ سے ہوتے ہوئے اٹک خورد تک جائے گی۔ اٹک خورد کا قدیم پل اور ریلوے سٹیشن پر بنایا گیا میوزیم اس سفر کی تاریخی اہمیت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس ٹورسٹ ٹرین کا بنیادی مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور مسافروں کو ریلوے کے شاندار ورثے سے متعارف کرانا ہے، جو سیاحت کو فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سفر کے دوران، سفاری ٹرین حیر آباد اور اٹک خورد کے ٹنل سے گز کر دریائے سندھ پر پرانے لوہے کے گرڈر پل کو عبور کرتے ہوئے تاریخی ورثہ اٹک خورد تک پہنچے گی۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے اٹک خورد میں فوڈ سٹالز بھی لگائیں جائیں گے۔ پشاور کینٹ سے روانگی 14 اپریل کو صبح 9 بجے ہوگی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments