HomeLocalایم ڈی کیٹ میں نقل کرنے والے طلبہ پر 2 سال کے...

ایم ڈی کیٹ میں نقل کرنے والے طلبہ پر 2 سال کے لیے امتحان دینے پر پابندی

ایم ڈی کیٹ میں نقل کرنے والے طلبہ پر 2 سال کے لیے امتحان دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے طلبہ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 219 طلبہ پر 2 سال کے لیے ایم ڈی کیٹ دینے پر پابندی عائد ہوگی۔
ایم ڈی کیٹ گزشتہ ماہ 10 ستمبر کو منعقد ہوا تھا، جس میں مختلف مراکز میں طلبہ بلیوٹوتھ ڈیوائسز اور دیگر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ بڑے پیمانے پر نقل کے کیسز سامنے آنے پر خیبرپختونخوا کابینہ نے ٹیسٹ کو منسوخ کردیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments