HomeNationalپشاور: قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری

پشاور: قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری

پشاور: قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری.

ان حلقوں میں این اے 22 مردان ، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق 11 مارچ کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے۔

12 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔ 15 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع ہوگی جبکہ 22 مارچ تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔

کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 مارچ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ایپلیٹ ٹرائیبونل ان اپیلوں پر فیصلہ 3 اپریل کرے گا۔

4 اپریل کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی اور5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 6 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments