HomeLocalلنڈی کوتل: افغانستان سے داخل ہونے والی ٹرک سے کروڑوں کی منشیات...

لنڈی کوتل: افغانستان سے داخل ہونے والی ٹرک سے کروڑوں کی منشیات برآمد

لنڈی کوتل میچنی چیک پوسٹ کے قریب کسٹم عملہ کی کاروائی افغانستان سے داخل ہونے والی ٹرک سے 7 کروڑ روپے مالیت کے کوکین سمیت 9 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایڈیشنل کلکٹر کسٹم طورخم محمد طیب کے مطابق افغانستان سے طورخم سرحد کے راستےداخل ہونے والی خالی ٹرک کو میچنی چیک پوسٹ پر کسٹم عملہ نے روک لیا۔ اور شک کی بنیاد پرٹرک کی تلاشی لی گئی۔محمد طیب کے مطابق ٹرک کے خفیہ خانوں سے ساڑھے چھ کلوگرام کوکین منشیات؛ 35 کلوگرام افیون اور 160 کلوگرام چرس برآمد کرلیاگیا۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 9 کروڑ روپے مالیت بنتی ہے۔ محمد طیب کے مطابق طورخم کسٹم کی تاریخ میں پہلی بار کوکین منشیات برآمد کرلی گئی۔ ٹرک کو ڈرائیور سمیت حراست میں لیاگیا ہے۔ ڈرگ مافیا کو بے نقاب کرنے کےلئے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ایڈیشنل کلکٹر کسٹم محمد طیب کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران طورخم کسٹم عملہ نے 3 ارب 61 کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments