HomeLocalیوم آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر قلعہ بالاحصار میں پروقار...

یوم آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر قلعہ بالاحصار میں پروقار تقریب منعقد

یوم آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر قلعہ بالاحصار میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ ڈی آئی جی ایف سی کے پی نارتھ بریگیڈیئر امیر نواز نے قلعہ بالاحصار میں قومی پرچم لہرایا۔ مزید برآں شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ایف سی کے پی نارتھ کے افسران اور جوانوں نے تقریب میں شرکت کی۔ ایف سی کے پی نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریبات کا اختتام حب الوطنی کے فلک شگاف نعروں سے ہوا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments