HomeLocalایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایبٹ آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری...

ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایبٹ آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری کا افتتاح

ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے ڈنٹسٹری بلاک میں پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹس کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر عابد جمیل اور بی او جی کے ممبر پروفیسر عالم زیب منان نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر ادارے کے ایگزیکٹو ممبران مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ جدید طرز کی اس لائبریری میں مرد و خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ مطالعہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ لائبریری میں تیز رفتار وائے فائے، ائیر کنڈیشنڈ ماحول، آرام دہ کرسیاں اور دیگر بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ طلباء و طالبات کو علمی و تحقیقی ماحول میسر آ سکے۔ چیئرمین بی او جی پروفیسر عابد جمیل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے لائبریری کے قیام پر ادارے کے ڈین و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات ادارے کے علمی معیار کو مزید بلند کریں گے۔ ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن مسلسل تعلیمی و تحقیقی سہولیات میں بہتری کی جانب گامزن ہے تاکہ مستقبل کے ماہرین طب کو ایک مثالی تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments