HomeLocalگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آسٹریا کی سفیر انڈریا ویکی کی...

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آسٹریا کی سفیر انڈریا ویکی کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات آسٹریا کی سفیر انڈریا ویکی نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور آسٹریا کے درمیان دوطرفہ تعاون، کھیلوں کی سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ افغانستان کی موجودہ اور ماضی کی صورتحال اور خطے میں امن و امان کے مسائل بھی زیربحث آئے۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام رکھتے ہیں، اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، اور مقامی وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔ گورنر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا تاریخی اور قدیمی تہذیب کا امین صوبہ ہے، جو دنیا بھر کے ماہرین آثارِ قدیمہ اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

آسٹریا کی سفیر انڈریا ویکی نے ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون، خصوصاً سیاحت کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments