HomeLocalگورنر خیبرپختونخوا کا (این ڈی ایم اے) اسلام آباد کا دورہ

گورنر خیبرپختونخوا کا (این ڈی ایم اے) اسلام آباد کا دورہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی موجودگی میں ملک میں ممکنہ سیلابی خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنر کو دریائے سندھ، کابل، کرم، کنہار اور سوات میں پانی کی صورتحال اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقوں میں ممکنہ نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔ گورنر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اب واضح ہیں، اور ان کے پیش نظر بروقت اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کی تیاریوں کو سراہتے ہوئے گورنر ہاؤس کی مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments